21 نومبر 2023 - 20:39
ماہ اکتوبر اور نومبر 2023ع‍ کے دوران غزہ کو پہنچنے والے نقصانات

حالیہ 46 دنوں میں امریکہ اور یورپی ممالک کی مدد اور پشت پناہی میں غزہ پر غاصب صہیونیوں کے بہیمانہ حملوں میں اب تک:

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غاصب صہیونی ریاست نے اسپتالوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے، یہ جنگ مغربی کنارے میں بھی جاری ہے لیکن غزہ میں وسیع پیمانے پر لڑی جا رہی ہے۔ اس جنگ میں اسپتالوں پر براہ راست بمباری کی جاتی ہے اور زخمیوں اور بیماروں کے علاج معالجے میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے اور نیز انہيں اور اسپتال میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو کھانے اور پینے کی اشیاء سے محروم رکھا جاتا ہے۔

حالیہ 46 دنوں میں امریکہ اور یورپی ممالک کی مدد اور پشت پناہی میں غزہ پر غاصب صہیونیوں کے بہیمانہ حملوں میں اب تک:

- 14128 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

- 3300 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

- 1500000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

- 6800 افراد لاپتہ ہیں، جن میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

- 230000 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

- 44000 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

- 266 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔

- 100 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

- 83 مساجد کو مکمل طور پر شہید کیا گیا ہے۔

- 3 گرجا گھروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔